وحدت الوجود اور وحدت الشہود

وحدت الوجود اور وحدت الشہود

Be yourself; Everyone else is already taken.

— Oscar Wilde.

وحدۃالوجود اور وحدۃالشھود

پس حق تعالٰی بذاتہ علی ہے ۔ با ضافت علی نہیں ۔ کیوں اعیان ثابتہ و معلومات الہیہ جن کو و جود خارجی نہیں،ہنوز ختم عدم میں ہیں۔ ان کو وجود خارجی کی ہوا تک نہیں لگی۔ پس اعیان ثابتہ باوجود موجودات خارجیہ میں متعدد معلوم ہونے کے ہنوز اپنے عدم اصلی پر ہیں 
گھبرائے نہیں یہ میرے نہیں ابن عربی کے الفاظ ہے جو انہوں نے وحدت الوجود کے بارے میں فرمائے ہیں، یہ مسئلہ اگر جدید دنیا میں کسی مثال سے آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے تو وہ ہے میٹرکس کا کانسپٹ وحدت الوجود یہ ہے جب ہیرو اپنے آپ کو کمپیوٹر سے منسلک کرلیتا ہے تو اس کے دماغ میں ایک دنیا سٹارٹ ہوجاتی ہے جو صرف اسی کے دماغ کا حصہ ہوتی ہے، سب کچھ ہیرو کے دماغ میں ہوتا ہے اصل میں نہیں یعنی سب کچھ اس کی ذات کا حصہ اور اس کے خیالات ہوتے ہیں۔
اور وحدت الشہود کو سمجھنا ہے تو اس کو آپ ہولوگرام ٹیکنا لوجی سے سمجھ سکتے ہیں کی ہولوگرام میں جو تصویر آتی ہے وہ اصل میں کیمرے کے یا پروجیکٹر سے منعکس ہوتی ہے تصویر کی کوئی حقیقت نہیں اصل پروجیکٹر ہے تصویر اصل میں اسی کا حصہ ہے اس سے الگ نہیں یہ صرف آسانی سے سمجھنے کے لئے ہے ورنہ یہ مسئلہ بہت دقیق ہے بہت مشکل سے سمجھ آتا ہے ،حقیقت اللہ ہی جانتا ہیں ہم صرف اندازے لگاسکتے ہیں۔

(تحریر عامر پٹنی)

below to get notified when I post new updates.

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Design a site like this with WordPress.com
Get started